Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اورنج لائن: اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

مارکیٹ ریٹ سے زائد قیمت پرخریداری کی گئی۔
شائع 25 اکتوبر 2022 02:20pm

پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی منصوبے (اورنج لائن ٹرین) میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

اورنج لائن ٹرین منصوبے میں ڈھائی سو ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں ہوئیں، آڈیٹر جنرل نے رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اورنج لائن منصوبے میں 258 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، جس میں ٹھیکوں ، زائد ادائیگیوں ، ٹیکسز میں چھوٹ اور دیگر بے ضابطگیاں شامل ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مارکیٹ ریٹ سے زائد قیمت پرخریداری کی گئی، ٹیکسزمیں چھوٹ کی مدمیں85 ارب روپےکی بےضابطگیاں کی گئیں، جبکہ ٹھیکیداروں کوادائیگیوں میں93ارب کی بے ضابطگیاں ہوئیں، سول ورک میں71ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں ہوئیں۔

corruption

Punjab Govt

Orange Line Train