Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب کی گھروں کی تعمیر کیلئے قرضوں کے پروگرام کی منظوری

حکومت پنجاب اور اخوت کے درمیان معاہدے کی منظوری
شائع 25 اکتوبر 2022 02:16pm
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے گھروں کی تعمیر کے لئے قرضوں کے پروگرام کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے ملاقات کی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے ڈاکٹر امجد ثاقب کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اخوت کے اشتراک سے کم آمدن والے لوگوں کے لئے اپنے گھر کا خواب پورا کریں گے، کم آمدن والے لوگوں کے لئے گھروں کی تعمیر کے لئے قرضوں کا پروگرام کا ازسرنوآغاز کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے حکومت پنجاب اور اخوت کے درمیان معاہدے کی منظوری دے دی جبکہ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے ذریعے 800 ملین کے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لئے کچھ نہیں دیا، اپنے وسائل سے گھر بنائیں گے،سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر کے لئے ترجیحی بنیادوں پر قرضے دیئے جائیں گے۔

cm punjab

lahore police

Chaudhry Pervaiz Elahi

amjad saqib

Akhuwat Islamic Microfinance