Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کشمیر کی آزادی کے بنا پاکستان کی آزادی مکمل نہیں‘

پاکستان نے کبھی کشمیر پر بھارتی مؤقف تسلیم نہیں کیا، قمر زمان کائرہ
شائع 25 اکتوبر 2022 01:45pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

وزیراعظم کے مشیر برائے امورِ کشمیر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئیر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیر کیلئے ہر مشکل اٹھانے کو تیار ہے، ہمیں کشمیریوں کی قربانیوں کا بہت زیادہ احساس ہے۔

وزیراعطم کے مشیر نے کہا کہ پاکستان نے ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ہے اور کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان کی آزادی مکمل نہیں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کبھی کشمیر پر بھارتی مؤقف تسلیم نہیں کیا، بھارت کی کوشش رہی کہ پاکستان کانظریہ فیل ہوجائے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بھارت کھیل کے میدان میں بھی نفرت لے آتا ہے۔

india

kashmir

Qamar Zaman Kaira