Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ: زمبابوے سے مقابلے کیلئے پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن

قومی کرکٹ ٹیم نے نیٹس پر بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں
شائع 25 اکتوبر 2022 01:38pm
پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن
پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی20ورلڈ کپ میں زمبابوے سے مقابلے کے لئے پرتھ میں ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

قومی ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے مقابلے کے لئے آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں موجود ہے جہاں ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہوا۔

ٹریننگ سیشن میں تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا، بلے بازوں نے نیٹس میں بیٹنگ کی خامیاں دورکرنے کی کوشش کی تو بولرزبھی پورے ردھم کے ساتھ بولنگ کرتے نظرآئے۔

پریکٹس کے دوران بیٹر افتخار احمد نے ریورس سوئپ اور پاوور ہٹنگ کی پریکٹس کی جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ماربل سلیب لگا کر بیٹنگ کی پریکٹس کی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم پرتھ میں 2 میچزکھیلے گی ، گرین شرٹس 27اکتوبرکو زمبابوے اور 30 اکتوبرکو نیدرلینڈز کے مدمقابل آئیں گے۔

ICC

Pakistan Cricket Team

Australia

T20 World Cup

Zimbabwe

practice session

perth