Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: شادی سے انکار پر لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا، دو گروپس میں فائرنگ

لاہور میں قتل اور فائرنگ کے مختلف واقعات۔۔۔
شائع 25 اکتوبر 2022 01:08pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

شادی سے انکار پر زندہ جلائی گئی 22 سالہ لڑکی دوران علاج دم توڑ گئی، پولیس نے مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

دوسری جانب شالیمار میں دو گروپوں میں سرعام فائرنگ کی ویڈیو منظرعام پر آگئی، واقعہ میں 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

شادی سے انکار پر قتل

کوٹ لکھپت میں ایک روز قبل شادی سے انکار پر 22 سالہ کرن کو اس کے کزن خرم نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔

پولیس کے مطابق کرن رات گئے ہسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کرکے مرکزی ملزم خرم اور ساتھی وحید اور تنویر کو گرفتار کرلیا گیا۔

مسلح گروپس میں فائرنگ

شالیمار کے علاقے میں گزشتہ روز دو گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کی فوٹیج میں ملزمان کو جی ٹی روڈ پر سرعام گولیاں چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ملزمان ہاتھوں میں پستول پکڑے زخمیوں کو بھی اٹھاتے رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ درج مقدمے میں نامزد ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئےکوششیں جاری ہیں۔

lahore police

Girl burnt

Groups fire exchange