Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پاکستان اور بھارت کے سنسنی خیز میچ کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ کو روک دینا چاہیئے‘

آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش بھی خاموش نہ رہ سکے
شائع 25 اکتوبر 2022 01:02pm
پاکستان بمقابلہ بھارت
پاکستان بمقابلہ بھارت

آسٹریلوی آل راؤنڈرمچل مارش کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے سنسنی خیزمیچ کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ کو روک دینا چاہیئے۔

آسٹریلیا میں کھیلے جارہے آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ میں پاکستان اوربھارت کے درمیان سنسنی خیزمیچ کی بازگشت دنیا بھرمیں سنائی دے رہی ہے، آسٹریلوی آل راؤنڈرمچل مارش بھی اس پرخاموش نہ رہ سکے۔

مچل مارش کا کہنا ہے کہ روایتی حریفوں کے درمیان سنسنی خیزمیچ کے بعدٹی 20ورلڈ کپ کووہیں روک دینا چاہیئے تھا، کرکٹ کا اس سے زیادہ بہتر مقابلہ ہو ہی نہیں سکتا جو میلبرن میں دنیا نے دیکھا۔

یاد رہے کہ میلبرن میں کھیلے گئے سپر 12 مرحلے کے ہائی وولٹیچ میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیزمقابلے کے بعد 4وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ICC

Australia

T20 World Cup

MELBOURNE

Pakistan vs India

mitchell marsh