Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارشد شریف کی شہادت پر اہم سوالات اٹھ رہے ہیں، فواد چوہدری

ارشد شریف کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے
شائع 25 اکتوبر 2022 12:10pm
فواد چوہدری
فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ارشد شریف کی شہادت پر اہم سوالات اٹھ رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ کینیا کا میڈیا صحافی ارشد شریف کی شہادت پر پاکستانی میڈیا سے زیادہ سوال اہم سوالات اٹھارہا ہے، اس سے اندازہ لگالیں پاکستانی میڈیا اس وقت کتنے زیادہ سنسر شپ اور جبر کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر طاقتور جوڈیشل کمیشن بنانا پاکستان کی جمہوریت کی ضرورت ہے، ارشد شریف کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کےباہر احتجاج کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کی کال آنے والی ہے، عوام نہ کھڑے ہوئے توجمہوریت دفن ہوجائے گی۔

pti

Fawad Chaudhary

senior journalist

arshad sharif death