Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی وزیر نے منت سماجت کرنے والی خاتون کوتھپڑ دے مارا، ویڈیو وائرل

عوامی ردعمل کے بعد کرناٹک کے وزیر کو معافی مانگنی پڑی
شائع 25 اکتوبر 2022 12:05pm
تصویر: این ڈی ٹی وی
تصویر: این ڈی ٹی وی

بھارتی ریاست کرناٹک میں انفراسٹرکچراور ڈویلپمنٹ کے وزیرنے زمین کے ٹائٹل کی تقسیم کے دوران خاتون کے منہ پرتھپڑ ماردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد ملک بھرمیں غم وغصے کی شدید لہردوڑگئی۔

بھارتی میڈیا کےمطابق وزیر برائے ہاؤسنگ اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ وی سومنا نے ریاست کی جانب سے شروع کیے جانے والےعوامی پروگرام کے تحت زمین کے ٹائٹلزکی تقسیم کی نگرانی کے لیے ضلع چمارا نگر کے ہنگالا گاؤں کا دورہ کیاتھا۔

وزیر کو مکانات کے کاغذات معاشی طور پر مزور طبقے میں تقسیم کرنے تھے۔ تاہم وہ تقریب میں تاخیر سے پہنچے جس کے بعد دستاویزات جمع کرنے کے لیے بڑا ہجوم جمع ہوگیا، دستاویز نہ ملنے پرایک خاتون وزیر کے پاس مدد کے لیے پہنچی تو غصے سے بھرے بیٹھے وزیر نے خاتون کو تھپڑ ماردیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھپڑ مارے جانے کے باوجود خاتون پیچھے نہیں ہٹی بلکہ وزیر کے پاس پہنچ کرپاؤں چھو کرمنت سماجت کرتی نظرآئی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور دیگرحلقوں سے وی سومنا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

عوامی غصے پر بھارتی وزیرنے اپنے اس اقدام کو غصے کا نتیجہ قراردیتے ہوئے معافی مانگ لی اور کہا کہ وہ ہجوم کے نیتجے میں پیدا ہونے والی کیفیت پر مجبور ہوگئے تھے۔

دوسری طرف بعض حلقوں نے وزیر کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

india

karnataka

Minister Slaps Woman