Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اے این ایف کی مختلف کارروائیاں، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

جدہ جانے والے مسافر سے 780 گرام آئس برآمد
شائع 25 اکتوبر 2022 11:01am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، جدہ جانے والے مسافر سے 780 گرام آئس برآمد کرلی۔

اے این ایف کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ملزم کے بیگ سے 780 گرام آئس برآمد ہوئی ہے، سیف اللّٰہ نامی ملزم بذریعہ فلائٹ جدہ جا رہا تھا۔

لسبیلہ کے قریب سے کارروائی کے دوران 2 ملزمان گرفتار کر کے کار سے 84 کلو چرس برآمد کر لی گئی ہے۔

خیر محمد اور عمران سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ANF

Anti narcotics force

drugs