Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونیا حسین نے عروہ کو ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

فلم "ٹچ بٹن" کیلئے معاوضہ کی عدم ادائیگی کا الزام
شائع 25 اکتوبر 2022 10:40am

اداکارہ سونیا حسین نے معاوضہ کی عدم ادائیگی کا الزام عائد کرتے ہوئے فلم ”ٹچ بٹن“ کی پروڈیوسرعروہ حسین کو 50 لاکھ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔

ہرجانے کے نوٹس کے مطابق اداکارہ کا موقف ہے کہ عروہ نے انہیں فلم کی شوٹنگ ختم ہوتے ہی معاوضے کی ادائیگی کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

سونیا حسین کا کہنا ہے فلم کی شوٹنگ2 فروری 2020 کو شروع ہوئی تھی، اور انہوں نے 5جون 2020 تک اپنا کام مکمل کروالیاتھا لیکن معاہدے کے باجود انہیں تاحال ادائیگی نہیں کی گئی۔

اداکارہ نے نوٹس میں کہا کہ عروہ حسین کو باربار کی یقین دہانی کے باوجود انہیں کوئی مناسب جواب نہیں دیا گیا۔ رواں برس کے وسط میں عروہ کی جانب سے 5 لاکھ روپے کا چیک بھجوایا گیا جوکہ طے شدہ معاوضے کا کچھ حصہ تھا اس لیے وہ چیک پروڈیوسرکو واپس بھجوا دیا تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ عروہ کے رویے کے باعث پریشانی کاسامنا کرنا پڑا اور وہ اپنی ہی رقم کے تقاضے کیلئے شرم،ندہ ہوتی رہیں، انہیں بطور ہرجانہ 50 لاکھ روپے اداکیے جائیں۔ 14 روزمیں نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں یہ مقدمہ عدالت میں دائرکردیا جائے گا۔

نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگرعروہ نے دو ہفتوں کے دوران جواب نہ دیا تو پاکستان پینل کوڈ کے تحت دھوکہ دہی کی ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے گی۔

ٹچ بٹن کا ٹریلرحال ہی میں ریلیز کرتے ہوئے فلم 11 نومبرکو ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے، بطورپروڈیوسریہ عروہ حسین کی پہلی فلم ہے جبکہ ہدایات قاسم علی مرید کی ہیں۔

فلم کئی وجوہات کی بنا پر تاخیرکا شکار ہوئی، اس کی شوٹنگ کا پہلا اسپیل 2018 میں مکمل کرلیاگیاتھا۔ ٹچ بٹن کو پاکستان اور ترکی میں عکس بند کیا گیا۔

مرکزی کاسٹ میں فرحان سعید، سونیا حسین ، فیروز خان اور ایمان علی شامل ہیں۔

Urwa Hocane

Sonya hussain

Tich button

Sonya Hussyn