Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف بی آر کی 20 کھرب روپے سے زائد ٹیکس وصولی

چئیرمین ایف بی آر کی ٹیم کو مبارکباد۔۔۔
شائع 25 اکتوبر 2022 10:35am
اسکرین گریب/ڈیوانٹو
اسکرین گریب/ڈیوانٹو

رواں مالی سال چار ماہ سے قبل ہی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس وصولی 20 کھرب روپے سے زائد رہی، چیئرمین ایف بی آر عاصم باجوہ نے ٹیکس وصولی میں اضافے پر ایف بی آر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے لئے ٹیکس وصولی کا ہدف 534 ارب روپے ہے، جبکہ دوسری سہ ماہی کا ہدف 20 کھرب چھتیس ارب روپے ہے۔

پہلی سہ ماہی میں 16 کھرب 35 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا تھا، تاہم اکتوبر کے پہلے 24 دنوں میں تین سو پینسٹھ ارب روپے سے زائد اضافے نے ایف بی آر کی وصولی 20 کھرب روپے پر پہنچا دی۔

ستمبر میں بھی اہف بی آر نے 685 ارب روپے ٹیکس جمع کیا تھا۔

FBR

tax collection