Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر کے بھاؤ میں مسلسل تیسرے روز کمی

امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 223 روپے ہے
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2022 04:44pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 68 پیسے کمی کے بعد ڈالر 219 روپے 73 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 11 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 223 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 43 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 220.41 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

SBP

ڈالر

interbank

Open Market

USD VS PKR

dollar prices