Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا شرمین عبید چنائے نئی اسٹار وار فلم کی ہدایت کاری کرینگی؟

اسٹار وارز کی آخری فلم 2019 میں ریلیز ہوئی تھی
شائع 24 اکتوبر 2022 11:20pm

مارول سیریز میں ہدایتکاری کے بعد آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے سے نئی اسٹار وار فلم کی ہدایت کاری کے لیے بات چیت کی جارہی ہے ۔

ڈیڈ لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسکرین رائٹر ڈیمن لنڈیلوف، جنہوں نے دی واچ مین، ٹومارو لینڈ اور اسٹار ٹریک جیسی فلمیں لکھی ہیں وہ والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے ادارے لوکاس فلم کے لیے ایک نئی اسٹار وار فلم تیار کر رہے ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فلم کی ہدایت کاری کے لیے منتخب فلمساز عبید چنائے ہیں جن سے بات کی جارہی ہے تاہم اسکرپٹ پر ابھی کام جاری ہے یعنی فلم کی پروڈکشن فی الحال شروع نہیں ہوئی ہے۔

دو بار آسکر ایوارڈ جیتنے والی شرمین عبید چنائے نے حال ہی میں ڈزنی سیریز مس مارول کی ہدایت کاری کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیمن لنڈلوف فلم کیلئے ایک ایسا ہدایت کار چاہتے تھے جو اسکرپٹ کو ماڈرن ٹچ دے سکے۔

فلم کا پلاٹ ہالی ووڈ کا ایک بڑا راز بنا ہوا ہے اور اس کی ریلیز کی بھی کوئی تاریخ نہیں بتائی جارہی ہے۔

ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ اسٹار وار کی یہ فلم دسمبر 2025 میں ریلیز ہونے والی ہے لیکن باضابطہ کوئی اعلان نہیں کیا گیا ۔

اسٹار وارز کی آخری فلم 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔

hollywood

Sharmeen Obaid Chinoy

Star Wars

hollywood actress