Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کیلئے پانی کی سپلائی دو دن بند رکھنے کا اعلان

شہریوں سے التماس ہے پانی کا ذخیرہ کرلیں تاکہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، سی ای او واٹر بورڈ
شائع 24 اکتوبر 2022 10:50pm
حب  کینال (فائل فوٹو)
حب کینال (فائل فوٹو)

واٹر بورڈ حکام نے اطلاع دی ہے کہ حب کینال کے مرمتی کام کی وجہ سے شہر کو اڑتالیس گھنٹوں تک پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔

واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ 26 اکتوبر صبح 8 بجے سے 27 اکتوبر تک حب کینال کا مرمتی کام ہوگا۔ جس کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ویسٹ اور کیماڑی کے مختلف علاقوں میں دو دن پانی کی سپلائی بند رہے گی۔

چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر (سی ای او) واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد کا کہنا ہے کہ شہری پریشانی سے بچنے کیلئے پانی کا استعمال احتیاط سے کریں۔

صلاح الدین احمد نے کہا کہ شہریوں سے التماس ہے پانی کا ذخیرہ کرلیں تاکہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

karachi

Water supply

Karachi Water Board