Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جمائمہ نے روم فلم فیسٹیول میں بہترین کامیڈی فلم کا ایوارڈ جیت لیا

اس فلم پاکستانی اداکارہ سجل علی نے بھی کردار ادا کیا ہے
شائع 24 اکتوبر 2022 08:30pm

برطانوی پروڈیوسر اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی نئی فلم نے بہترین کامیڈی فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔

فلم کی پروڈیوسر اور رائٹر جمائمہ کی کامیڈی فلم ’واٹس لوَ گوٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کو روم فلم فیسٹیول میں بہترین کامیڈی فلم کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

برطانوی مصنف جمائمہ گولڈ سمتھ نے اپنے انسٹاگرا م پر روم فلم فیسٹیول سے چند یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔

جمائمہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “ہم نے روم فلم فیسٹیول میں اپنی فلم ”واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وید اِٹ “ کیلئےبہترین کامیڈی کا ایوارڈ جیتا ہے، جسے میں نے لکھا اور پروڈیوس کیا“۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں فلم کی تحریر کا طریقہ کار سکھانے پر نامور برطانوی سکرین رائٹر اولیور پارکر کابھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے روم فلم فیسٹیول میں اپنی فلم کی شاندار پذیرائی پر فلم کی کاسٹ اور پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے پاکستانی اداکارہ سجل علی نے بھی ہالی ووڈ میں انٹری ڈیبیو کیا جبکہ فلم کی کاسٹ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شبانہ عظمی بھی شامل ہیں ۔

فلم اگلے سال جنوری میں بین الاقوامی سطح پر ریلیز کی جائے گی۔

Jemima Goldsmith

sajal aly