Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی والوں کیلئے بجلی 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی

کے الیکٹرک نے 14 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی
اپ ڈیٹ 24 اکتوبر 2022 08:23pm
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کو بجلی کے چوتھی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 14 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، اتھارٹی نے 31 اگست کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت کی بعد کے الیکٹرک کی مالی سال 22-2021ء کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ حکومت پورے ملک میں یکساں ٹیرف برقرار رکھتی ہے اور ٹیرف میں فرق کو سبسڈی کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔

K-Electric

Fuel adjustment charges