Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ارشد شریف قتل: کینیائی صحافیوں کا ملوث پولیس اہلکاروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

'جنرل سروس یونٹ کے افسران نے گھات لگا کر حملہ کیا'
شائع 24 اکتوبر 2022 07:28pm
تصویر بزریعہ سوشل میڈیا
تصویر بزریعہ سوشل میڈیا

کینیا یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

کے یو جے کی اجنب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ، ”مسٹر شریف کی موت کے بارے میں پولیس ریکارڈ کے علاوہ بھی بہت کچھ نظر آرہا ہے، اور ہم فائرنگ کے محرکات کو بے نقاب کرنے کے لئے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔“

کے یو جے نے مزید کہا کہ کینیائی پولیس نے اعتراف کیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ کار چوری یا اغوا کے اشارے کے بعد جنرل سروس یونٹ کے افسران نے گھات لگا کر حملہ کیا۔

بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ واقعے میں ملوث اہلکار کے خلاف عدالت میں قتل کی فرد جرم عائد کی جائے۔

بیان میں ارشد شریف کے خاندان اور پاکستانی میڈیا برادری کے لیے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

دریں اثنا، کینیا ایڈیٹرز گلڈ نے ایک بیان میں کینیا کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کیس کی فوری اور مکمل تحقیقات کرائے تاکہ ”قتل کی وجہ اور محرکات کا تعین کیا جا سکے اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جا سکے۔“

بیان میں مزید کہا گیا کہ ”یہ نہ صرف کینیا اور حکومت کی اپنے شہریوں اور زائرین کے تحفظ کی صلاحیت کو ظاہر کرے گا بلکہ کینیا اور بین الاقوامی برادری کو یہ یقین دہانی کرائے گا کہ ملک ہر ایک کے لیے محفوظ ہے، بشمول صحافی جن کے حقوق کا اسے تحفظ کرنا چاہیے۔“

Kenya

arshad sharif