Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ارشد شریف قتل: کینیائی صدر کی وزیراعظم کو تحقیقاتی رپورٹ جلد دینے کی یقین دہانی

وزیراعظم نے کینین صدر پر معاملے کی غیر جانبدرانہ تحقیقات کرانے پر زور دیا
اپ ڈیٹ 24 اکتوبر 2022 06:14pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وزیراعظم شہباز شریف اور کینیائی کے صدر کے مابین صحافی ارشد شریف کی ہلاکت کے معاملے پر ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ٹیلیفونک رابطے میں شہباز شریف نے کینیائی صدر پر ارشد شریف کی ہلاکت کے معاملے پر غیر جانبدرانہ تحقیقات کرانے پر زور دیا جب کہ قوم اور میڈیا برادری کی تشویش سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کینیائی کے صدر سے ارشد شریف کی میت کی واپسی کے لئے کارروائی جلد مکمل کرنے کی درخواست کی۔

اس دوران کینیائی صدر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کو انصاف اور تحقیقاتی رپورٹ جلد دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ارشد شریف کے قتل کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان چھوڑ کر جانے والے سینئر صحافی واینکرپرسن ارشد شریف کینیا کے شہر نیروبی میں ایک حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔

Shehbaz Sharif

Kenya

arshad sharif death

arshad sharif