Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کا ٹرانسپورٹ نظام ٹھیک کرنے کیلئے ایکشن کی ہدایت جاری

خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے اجازت نامے منسوخ کرنے کی ہدایت۔۔۔
شائع 24 اکتوبر 2022 04:14pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کی زیرِ صدارت اجلاس میں پبلک ٹرانسپورٹ اور اسکول وین میں آگ بجھانے والے آلات ایک ماہ میں نصب کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔

شرجیل میمن کا اجلاس میں کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کی غیر ذمہ داری سے حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔

صوبائہ وزیر اطلاعات نے ہدایت کی کہ موٹر وہیکل رجسٹریشن قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے اجازت نامے منسوخ کیے جائیں۔

شرجیل میمن نے پبلک ٹرانسپورٹ میں حفاظتی انتظامات چیک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس کے تعاون سے سخت چیکنگ کی جائے، مسافروں کی حفاظت ٹرانسپورٹرز کی ترجیح ہونی چاہیے۔

شرجیل میمن نے دایت کی کہ تمام گاڑیوں سےسی این جی سیلنڈرز ہٹائے جائیں اور محکمہ ٹرانسپورٹ معاملے کو سنجیدگی سے انجام دے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز بس سروس سندھ حکومت کا میگا پائلٹ پروجیکٹ ہے۔

sindh

Sharjeel Memon

Transport system