Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری

تفصیلی فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر سمیت 5 ارکان کے دستخط موجود
شائع 24 اکتوبر 2022 04:02pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

توشہ خانہ ریفرنس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نا اہلی سے متعلق الیکشن کمیشن نے 36 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ۔

تفصیلی فیصلے پر چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ سمیت 5 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس میں7سوالات ترتیب دیئےگئے،رکن پارلیمنٹ کی نااہلیت کامعاملہ سنناالیکشن کمیشن کااختیارہے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے مطابق عمران خان نے 4 تحائف بیچنےکا اعتراف کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے 10 کروڑ کے تحائف 2 کروڑ 15 ہزار میں خریدے، فروخت کی رقم بذریعہ بینک اکاؤنٹ موصول ہوئی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کےاکاؤنٹ میں 5 کروڑ کے قریب رقم موجود تھی، رقم تحائف کی اصل قیمت کے نصف سے بھی کم تھی، تحائف 8 کروڑ 66 لاکھ میں فروخت ہوئے، رقم بینک میں موجود نہیں۔

تفصیلی فیصلے میں مزیدکہا گیا کہ عمران خان نےتفصیلات جمع نہ کرانےکی غلطی تسلیم کی،تفصیلات بینک اسٹیٹمنٹ سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

یاد رہے کہ 21 اکتوبر بروز جمعے کو الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو 5سال کے لئے نااہل قراردیا تھا۔

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے فیصلہ سنایا جس نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز یعنی بدعنوانی کا مرتکب قرار دیا تھا۔

عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

ECP

اسلام آباد

imran khan

Sikandar Sultan Raja

tosha khana case

politics Oct 24