Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بھارت میچ: ثانیہ مرزا نے دلچسپ ویڈیو شیئرکردی

اعصاب شکن میچ میں بھارتی ٹینس اسٹار اور فیملی پرکیا گزری؟
شائع 24 اکتوبر 2022 03:16pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاک بھارت کرکٹ میچ کے اعصاب شکن مقابلوں سے لطف اندوز ہونے والوں میں ثانیہ مرزا بھی شامل ہیں جنہوں نے کل کے میچ کی سنسنی خیزی میں اپنے جذبات واحساسات فالوورز کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔

بھارتی ٹینس اسٹاراور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا رشتہ تو پاکستان سے بھی بہت گہرا ہے لیکن بھارت چونکہ ان کا اپنا ملک ہے تو روایتی حریفوں کے ٹاکرے میں ان کی ہمدردیاں بھی بھارتی ٹیم کے ساتھ ہوتی ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں گزشتہ روزکا میچ حسب توقع سنسنی سے بھرپورتھا جو آخری اوورکی آخری گیند تک شائقین کے صبرکاامتحان لیتا رہا۔سُپر12 مرحلے کے اس میچ ٓمیں 160 رنزکے ہدف کا تعاقب کرنے والی بھارتی ٹیم کو آخری اوور میں 16رنز درکار تھے جسے پورا کرتے ہوئے انہوں نے گرین شرٹس کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پراس دلچسپ میچ کے دوران ٹاس سے لے کر اختتام تک آنے والے اتار چڑھاؤ سے متعلق ایک دلچسپ ویڈیو شیئرکی ہے ۔

ویڈیومیں ثانیہ کی والدہ، چھوٹی بہن انعم اوردیگرموجود ہیں اور سبھی کا جوش وخروش دیدنی ہے۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے کیپشن میں،“ میچ کے دوران مختلف مراحل“۔

ویڈیو کے اختتام پر ثانیہ اور اہل خانہ کو غیرمتوقع جیت کی جوش وخروش سے بھرپور خوشی مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

cricket

T20 World Cup

Sania Mirza

Pakistan vs India

T20 WORLD CUP 2022