Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارشد شریف کے بہیمانہ قتل پر صدمہ ہوا، عمران خان

ارشد شریف نے اپنی جان دے کر سچ بولنے کی آخری قیمت ادا کی
شائع 24 اکتوبر 2022 02:14pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ ارشد شریف کے بہیمانہ قتل پر صدمہ ہوا، انہوں نے اپنی جان دے کر سچ بولنے کی آخری قیمت ادا کی ۔

انہوں نےمزید کہا کہ ارشد شریف کو ملک چھوڑ کر بیرون ملک روپوش ہونا پڑا لیکن پھر بھی وہ سوشل میڈیا پر طاقتوروں کو بے نقاب کرتے ہوئے سچ بولتے رہے، آج پوری قوم ان کی وفات پر سوگوار ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ارشد شریف کے بیانات اور دوسرے ذرائع سے ملنے والے شواہد کی جانچ کے لئے ایک مناسب عدالتی تحقیقات کا آغاز کیا جانا چاہیئے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان مرحوم ارشد شریف کے گھر بھی گئے، جہاں انہوں نے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ارشد شریف کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

pti

imran khan

senior journalist

arshad sharif death

arshad sharif