Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلہ دیش کے ہاتھوں نیدرلینڈز کو 9 رنز سے شکست

ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈ کی ٹیم 135 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی
شائع 24 اکتوبر 2022 01:10pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے 5ویں میچ میں بنگلا دیش نے نیدر لینڈ ز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 9 رنز سے شکست دے دی ۔

آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈ کے کپتان نے اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بنگلا دیش کی جانب سے نجم الحسن شنٹو اور سومیا سرکار نے اننگز کا آغاز کیا اور اپنی ٹیم کو 43 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

نجم الحسین شنٹو 25 جبکہ سومیا سرکار 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے علاہ عفف حیسن 38، مصدق حسین 20، نورالحسن 13، لٹن داس 9 اور شکیب الحسن 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بنگلا دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔

نیدرلینڈ کی جانب سے پال وین میکرین اور بیس ڈی لیڈ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلا دیش کی جانب سے دیے گئے 145 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈ کی ٹیم 135 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

نیدر لینڈ کی جانب سے کولن ایکرمین نے 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ پال وین میکرین نے 24 اور ٹام کوپر نے 16 رنز بنائے، اس کے علاوہ نیدر لینڈ کے باقی بلے باز ڈبل فیگر تک بھی نہ پہنچ سکے۔

بنگلا دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 4 اور حسن محمود نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس کے قبل نیدرلینڈ کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کا ٹاس جیت کر کہنا تھا ہم نے ورلڈکپ کے پہلے مرحلے میں دیکھا ہے کہ یہاں دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم زیادہ کامیاب رہتی ہے اس لیے ہم نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ ہمیں آسٹریلیا میں کم وقت ملا ہے لیکن ہمیں نیوزی لینڈ میں تیاریوں کا اچھا موقع ملا تھا، ہم ایک بھرپور ٹیم ہیں لیکن ضرورت اس چیز کی ہے کہ گیم والے دن اچھا کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو آخری اوور کی آخری گیند پر شکست دی تھی۔

cricket

ICC

T20 World Cup

netherlands vs bangladesh