Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی وزیراطلاعات کا ارشد شریف کی والدہ سے رابطہ

مصدقہ حقائق سامنے آمنے تک قیاس آرائیوں سے گریزکیا جائے، مریم اورنگزیب
شائع 24 اکتوبر 2022 11:35am
تصویر: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب
تصویر: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ارشد شریف کی والدہ اور پاکستان میں کینیا کے سفیرسے ٹیلی فون پرگفتگو کی، ارشد شریف کی والدہ کو اب تک ہونے والی پیشرفت سےآگاہ کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کینیا کی حکومت نے اب تک ہلاکت سے متعلق کچھ نہیں بتایا ہے تاہم پاکستان کینیا کی حکومت اورمتعلقہ حکام سے رابطے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر صحافی اور اینکرپرسن ارشد شریف کینیا میں جاں بحق

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں کینیا کے سفیرنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے اور وزارت داخلہ کینیا کی سیکیورٹی ایجنسی سے رابطے میں ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مصدقہ حقائق سامنےآمنےتک قیاس آرائیوں سے گریزکیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف کا مبینہ قتل، اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزارت داخلہ وخارجہ کو نوٹس

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان چھوڑ کر جانے والے سینئر صحافی اور اینکرپرسن ارشد شریف کینیا کے شہر نیروبی میں ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

Maryam Aurangzeb

arshad sharif