Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے 14 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغازہوگیا

سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی
شائع 24 اکتوبر 2022 09:09am
تصویر: اے پی پی/فائل
تصویر: اے پی پی/فائل

پنجاب کے 14 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغازہوگیا ہے جبکہ صوبے کے 97 ہزار سے زائد پولیو ورکرز فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ ملک گیر انسداد پولیو مہم پیر(آج) سے شروع ہو رہی ہے۔

لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، میانوالی، خوشاب، سیالکوٹ، بہاولپور، بہاولنگر، لیہ، ملتان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور سمیت پنجاب کے 14 اضلاع میں ایک ہفتہ پر محیط انسداد پولیو مہم چلائی جا رہی ہے۔

سندھ میں مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً 65 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا کے 28 اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا۔

بلوچستان میں مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 17 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

Polio Cases

Polio Virus

Anti Polio Campaign