Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کندھ کوٹ میں ملزمان کا پولیس پرڈنڈوں سے حملہ، ایس ایچ او زخمی

ایس ایچ او کو سر پر ڈنڈا لگا جس سے خون بہنے لگا
شائع 24 اکتوبر 2022 09:16am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

کندھ کوٹ میں ملزمان نے حملہ کرکے ایس ایچ او کو زخمی کردیا۔

تھانہ ڈیرا سرکی پولیس کے ایس ایچ او میر حسن عیسانی کی ٹیم کا مختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائی کی، جس پر ملزمان نے ڈنڈوں سے پولیس پر حملہ کردیا۔

حملے میں ایس ایچ او میر حسن عیسانی زخمی ہوگئے جبکہ ایس ایچ او کو سر پر ڈنڈا لگا جس سے خون بہنے لگا۔

پولیس نے ایس ایچ او کو اسپتال منتقل کردیا لیکن ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع پر بھاری پولیس نفری جاء وقوعہ پہنچ گئی اور ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ کی ہدایت پر سرچ آپریشن شروع کیا جارہا ہے۔

firing

Criminals

Sindh Police