صدر، وزیراعظم کی چینی صدر کو کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ کو چین کی کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارک باد دی ہے۔
انہوں نے آج اپنے ٹویٹس میں بہترین انتظامی صلاحیت اور چینی عوام کی خدمت کیلئے خود کو وقف کرنے پر صدر شی کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
صدر علوی نے کہا کہ چینی صدر پاکستان کے حقیقی دوست اور دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار تذویراتی روابط کی شراکت داری کے علمبردار ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر شی جن پنگ کو پوری پاکستانی قوم کی طرف سے صدر شی جن پنگ کو چین کی کمیونسٹ پارٹی کا تیسری مدت کے لئے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ چین کے عوام کی خدمت کیلئے خود کو وقف کرنے پر یہ صدر شی کو عظیم خراج تحسین ہے۔
Comments are closed on this story.