Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعظم سے نیسلے پاکستان کے وفد کی ملاقات، فلڈ ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے کا چیک پیش

وزیراعظم نے سیلاب اورقدرتی آفات میں نیسلے کی کوششوں اورمدد کی تعریف کی۔
شائع 23 اکتوبر 2022 07:17pm
تصویر بزریعہ اے پی پی
تصویر بزریعہ اے پی پی

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے نیسلے پاکستان کے ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز شیخ وقار احمد نے اتوار کو ملاقات کی اور سیلاب متاثرین کے لئے وزیر اعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم سے نیسلے پاکستان کے ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز و سسٹین ایبلیٹی شیخ وقار احمد اور ڈائریکٹر ہیومن ریسورس حاجرہ عمر نے ملاقات کی اور نیسلے کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے وزیر اعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔

تصویر بزریعہ اے پی پی
تصویر بزریعہ اے پی پی

وزیراعظم نے سیلاب اورقدرتی آفات میں نیسلے کی کوششوں اورمدد کی تعریف کی۔

اس سے قبل بھی نیسلے پاکستان کے ملازمین نے چھ ملین روپے اوردیگرامدادی سامان سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے بھجوایا تھا۔

PM Shehbaz Sharif

Nestle