Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ نے قومی وسائل لوٹے: اسلم اقبال

لانگ مارچ کرپٹ ٹولے کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔
شائع 23 اکتوبر 2022 06:06pm
میاں اسلم اقبال (فوٹو:فائل)
میاں اسلم اقبال (فوٹو:فائل)

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ نے قومی وسائل لوٹے، جن کی کرپشن پر کتابیں لکھی گئیں، نیب ان کے کیسز ختم کررہا ہے، بڑے چوروں کے لئے بریت اور چھوٹے چوروں کیلئے جیل، یہ انصاف کا قتل ہے۔

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سزا یافتہ مجرم 50 روپے کے اسٹامپ پیپر پر باہر بیٹھا ہے، لندن کے جن محلات سے لا تعلقی ظاہر کررہے تھے آج انہیں میں رہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سازش کے ذریعے ملک پر مسلط مجرموں کے جانے کا وقت آگیا ہے، تاریخی لانگ مارچ کرپٹ ٹولے کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مقبول ترین لیڈر کو مائنس کرنے کی مافیا کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، عوام نے ن لیگ کے ونگ کے طور پر کام کرنے والے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

pti

Mian Aslam Iqbal

Senior Provincial Minister