بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اب تک کتنے ”انڈے“ دیے؟
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بابر اعظم کو صفر پر آؤٹ ہونے کی لت لگ گئی ہے، آج بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں بابر اعظم بیٹنگ کرنے کریز پر تو آئے، لیکن بھارتی بولر ارشدیپ سندھ کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
دیکھا جائے تو قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اب تک پانچ مرتبہ میدان میں ”انڈہ“ دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کی اُس گیند کا قصّہ، جس نے ایک شہزادے کی جان لی
بابر اعظم 2016 سے 2022 تک 93 میچز کھیل چکے ہیں اور 88 اننگز میں صرف پانچ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔
ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم کی جھولی میں 129.60 کے اسٹرائیک ریٹ سے 3231 رنز موجود ہیں، جس میں ان کی دو سنچریاں اور 29 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
ایک مرتبہ تو ایک ہی اننگ میں بابر 122 رنز داغ چکے ہیں۔
بابر اعظم ”آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی“ رینکنگ میں تین سال سے زائد عرصے تک نمبر ون بلے باز بھی رہے۔
موجودہ رینکنگ میں بابراعظم تیسری جبکہ محمد رضوان پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
Comments are closed on this story.