Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گرمی ختم سردی لوٹ آئی

سب سے زیادہ سردی زیارت میں پڑی
شائع 23 اکتوبر 2022 02:21pm
تصویر: اے ایف پی/فائل
تصویر: اے ایف پی/فائل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا۔

شام یا رات میں بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

سب سے زیادہ سردی زیارت میں پڑی جہاں درجہ حرات منفی 01، کالام ، اسکردو 00 اور ضلع استور میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان

KPK

Winter Season