Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چینی صدر شی تیسری بار کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد

یہ چین کے عوام کی خدمت کے غیر متزلزل جذبے کو خراج تحسین ہے
اپ ڈیٹ 23 اکتوبر 2022 05:32pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

چین کے صدر شی جن پنگ کو کمیونسٹ پارٹی چین کا مسلسل تیسری بار سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کی طرف سے میں چینی صدر شی جن پنگ کو تیسری مدت کے لئے سی پی سی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ چین کے عوام کی پرخلوص خدمت کے لیے ان کی دانشمندانہ ذمہ داری اور غیر متزلزل لگن کو خراج تحسین ہے۔

شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب

چینی صدر شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب ہوگئے، صدر شی جن پنگ مزید 5 سال تک چین کے حکمران اور کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری رہیں گے۔

بیجنگ کےگریٹ ہال میں ہونے والی تقریب میں چینی صدر نے اپنی نئی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ہمراہ شرکت کی۔

لی کیانگ کوچین کے نئے وزیراعظم کا عہدہ دیا گیا، چین میں 2 بار سے زائد صدارت کے عہدے پر پابندی تھی۔

کمیونسٹ پارٹی نے سالانہ اجلاس میں نئی ترمیم کے ذریعے ملکی لیڈر شپ میں شی جن پنگ کی ’بنیادی پوزیشن‘ کی توثیق کی اور 69 سالہ شی جن پنگ کو سرکاری ریٹائرمنٹ کی عمر عبور کرنے اور 10 سالہ صدارتی سالہ مدت پوری کرنے کے باوجود تیسری مرتبہ پارٹی اور ملک کی باگ ڈورسونپی گئی۔

سال 2018 میں بھی آئین میں ترمیم کے ذریعے 2 صدارتی ادوار کی حد ختم کی گئی تھی جس کے بعد اب وہ چین کے تاحیات صدر بھی رہ سکتے ہیں۔

گزشتہ روز کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس کے اختتامی سیشن کے دوران ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آیا، سابق چینی صدر ہوجن تاؤ کو تقریب سے باہر لےجایا گیا تاہم چینی حکام تاحال اس کی کوئی وضاحت نہ دے سکے۔

congratulation

PM Shehbaz Sharif

xi jing ping

china president