Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئرلینڈ کا سری لنکا کو جیت کے لئے 129 رنز کا ہدف

آئرئش ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 128 رنز اسکور کیے
شائع 23 اکتوبر 2022 10:58am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں آئرلینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لئے 129 رنز کا ہدف دے دیا۔

آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے جارہے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان اینڈی بال برنی نےسری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

آئر لینڈ کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی اور ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز اسکور کیے۔

آئر لینڈ کے ہیری ٹیکٹر 45 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ پال اسٹرلنگ نے 34 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جورج ڈوکریل 14 اور لورکن ٹکر 10 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹھیکشانا اور ونندو ہسارنگا نے 2،2 جبکہ بائینورا فرنینڈو، لاہیرو کمارا، چمیکا کرونا رتنے اور دھنن جیا دی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری جانب سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 سے آج فائنل سے قبل بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے جا رہا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا دوپہر ایک بجے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔

ICC

Australia

T20 World Cup

hobart

sri lanka vs ireland