Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی پنجاب کی معروف اداکارہ مولاجٹ فواد خان پر مرمٹیں

سونم باجوہ نے اپنی سچائی بتا دی
شائع 23 اکتوبر 2022 11:03am
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستانی اداکار فواد خان کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

فواد خان کی فلم ”دی لیجنڈ آف مولاجٹ“ حالیہ دنوں باکس آفس پر کامیابی سمیٹ رہی ہے۔ اس فلم میں فواد نے مولا جٹ کا کردار ادا کیا ہے۔

سونم باجوہ نے فواد کا ذکر کینیڈا کے ایم ایف چینل کنیکٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

اداکارہ سے پوچھا گیا تھا کہ اگر انہوں نے انڈسٹری میں چھوٹا سا افیئر چلانا ہو تو وہ کس سے چلائیں گی۔

سونم باجوہ نے کہاکہ انہوں نے جن سے افیئر چلانا تھا وہ تو بیاہے جا چکے ہیں۔

”کون ہیں وہ؟“ میزبان کے پوچھنے پر باجوہ نے قہقہ لگایا اور کہا کہ آپ تو ایسے پوچھ رہے ہیں جیسی میری والدہ پوچھتی ہیں۔

سونم نے کہاکہ یہ مسٹری ہے، وہ ان صاحب سے افیئر نہیں بلکہ سنجیدہ تعلق رکھتی لیکن وہ شادی شدہ شخص ہیں اور ان کا نام نہیں بتایا جا سکتا۔

سونم نے کہاکہ انہوں ںے اپنی سچائی بتائی ہے۔

بعد میں اداکارہ نے فواد خان کا نام لیا اور کہا کہ اگر وہ شادی شدہ نہ ہوتے تو یقینناً وہ ان کے ساتھ ڈیٹ پرجانا چاہتیں۔

سونم باجوہ نے انٹرویو کے اس کلپ کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیا اور کہاکہ ”توانوں رب دا واسطہ۔ فواد جی بالکل ہی نہ دیکھن ایہہ ویڈیو۔“

Fawad Khan

The Legend of Maula Jatt

Sonam Bajwa