Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امارات میں خاتون مرد کو بلیک میل کرنے کے االزام میں گرفتار

گرفتاری 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں کی گئی
اپ ڈیٹ 23 اکتوبر 2022 11:46am
تصویر: گلف نیوز
تصویر: گلف نیوز

متحدہ عرب امارات کے شہرشارجہ میں پولیس نے خاتون کو سڑک پر ایک مرد کو بلیک میل کرنے پر گرفتار کرلیا۔

میڈیا کے مطابق شارجہ پولیس نے سوشل میڈیا پر ووائس نوٹ وائرل ہونے کے بعد سڑک پر ایک شخص کو بلیک میل کرنے والی خاتون کو گرفتار کیا ہے۔

کلپ میں متاثرہ شخص نے کہا کہ اسے سڑک پر ایک خاتون نے روک کر کہا کہ اس کے پاس پیسے نہیں ہیں، تو وہ اسے اس کی منزل پر چھوڑ دے۔

گاڑی کے اندر داخل ہونے کے بعد خاتون نے مبینہ طور پر مرد سے کہا کہ یا تو اسے 3 ہزار درہم دے ورنہ وہ پولیس کو کال کرکے مشکل میں ڈال دے گی۔

دوسری جانب متاثرہ شخص نے بدنامی کے خوف سے پولیس میں شکایت درج نہیں کرائی تاہم شارجہ پولیس نے کلب وائرل ہونے کے بعد دونوں تک پہنچ گئی اور خاتون کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے مزید کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کو بھجوا دیا ہے۔

UAE

Harrasment

Sharjah