اسٹارٹ اپ کمپنیز و آن لائن کاروبار سے متعلق کراچی میں کانفرنس کا انعقاد
اسٹارٹ اپ کمپنیز اور ٹیکنالوجی کی مدد سے آن لائن کاروبار سے متعلق کراچی کے نجی ہوٹل میں دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان میں اسٹارٹ اپ کمپنیز کے لیئے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے اور انہیں درپیش مشکلات سمیت پاکستان میں ٹیکنالوجی سے ہمکنار کاروبار کی ترقی کے لئے کراچی کے نجی ہوٹل میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکاء نے ملک میں اسٹارپ کے مستقبل کو روشن قرار دیا۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں جدید طریقوں کو استعمال کرکے یہ کسی آئیڈیا کے زریعے صارفین کے مشکلات کو حل کرنے کو اسٹارٹ اپ بزنس کہا جاتا ہے۔
پاکستان میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو بہتر بنانے اور نئے کاروباری لوگوں کو سرمایہ کاری کے مواقعے فراہم کرنے والے ادارے کیٹلسٹ لیب کے زیر اہتمام نجی ہوٹل میں 92 ڈسرپٹ کے نام سے دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
کانفرنس میں زراعت ، ماحولیات اور پیپمنٹ گیٹ وے کی سہولیات فراہم کرنے والے اسٹارٹ اپ سمیت سرمایہ کاروں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت اسٹارٹ اپ کا مستقبل روشن ہے تاہم سرمایہ کاری کے مواقع کی کمی اور ملکی معاشی صورتحال بہتر نہ ہونے کے باعث نئے کاروباری افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔
92 ڈسرپٹ کانفرنس کراچی کے نجی ہوٹل میں مزید ایک روز جاری رہے گی جس میں آنے والے شرکاء ایک دوسروں کے کاروبار کے حوالے سے تبادلہ خیال اور نئے آئیڈیاز پر مشاورت کرسکیں گے۔
Comments are closed on this story.