Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ سب سے زیادہ کمانے والی فلم

ایک ہفتے میں ریکارڈ کمائی کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی
شائع 22 اکتوبر 2022 07:54pm

بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 80 کروڑ روپے کما کر پاکستانی سینما میں نئی تاریخ رقم کردی۔

فلم کو گزشتہ ہفتے 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا، فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن 10 کروڑ روپے کما کر نیا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جبکہ فلم نے محض 5 دن میں 50 کروڑ روپے کماکر نئی تاریخ رقم کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستانی سینما کی تاریخ میں آج تک کسی فلم نے پانچ دن میں 50 کروڑ روپے نہیں کمائے جبکہ اب اس فلم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے ایک ہی ہفتے میں 80 کروڑ روپے کماکر نیا اعزاز حاصل کرلیا۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کی ایک ہفتے کی کمائی سے متعلق پوسٹ کی جس میں بتایاگیا کہ فلم نے دنیا بھر سے 36 کروڑ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 80 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی۔

فلم نے سب سے زیادہ کمائی مقامی باکس آفس یعنی پاکستان سے ہی کی، فلم نے ملک سے ایک ہی ہفتے میں 10 لاکھ امریکی ڈالرز کے قریب کمائی کی، دوسرے نمبر فلم نے خلیجی ممالک سے پیسے بٹورے۔

ایک ہی ہفتے میں 80 کروڑ روپے کمانے کے بعد فلم نے اپنے بجٹ سے زیادہ پیس بٹور لیے، رپورٹس کے مطابق فلم کو 50 سے 60 کروڑ روپے میں بنایا گیا تھا۔

معلوم رہے کہ فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ ، پاکستان کی مہنگی ترین فلم ہے کیونکہ آج تک کسی فلم کو بنانے میں اتنی رقم نہیں لگی۔

فلم کی ریکارڈ کمائی کے بعد ٹیم نے اعلان کیا کہ اب دنیا بھر میں اسے مزید 100 اسکرینز پر بھی دکھایا جائے گا، جس کے بعد فلم مجموعی طور پر ایک ہزار اسکرینز تک دکھائی جانے والی پہلی فلم بھی بن جائے گی۔

The Legend of Maula Jatt