Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بارش کے باعث میچ کینسل ہوا تو کیا ہوگا؟

میلبرن میں کل بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔۔۔
شائع 22 اکتوبر 2022 06:44pm
تصویر بزریعہ کرک انفو
تصویر بزریعہ کرک انفو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کل ہوگا، جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آپس میں سینگ پھنسائیں گے۔

یہ گروپ ٹو کا پہلا میچ ہوگا، جس کیلئے پاکستانی کھلاڑی کافی پرجوش ہیں۔ حالانکہ میلبرن میں کل بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس سے ہائی وولٹیج ٹاکرا متاثر ہوسکتا ہے۔

بارش نے روڑا نہ اٹکایا تو لائیو ایکشن دن ایک بجے شروع ہوگا۔

اگر بارش کے باعث کم از کم پانچ پانچ اوورز کا کھیل بھی نہ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔

Pakistan vs India

T20 WORLD CUP 2022