Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

جمعہ کا دن پاکستان کیلئے بابرکت ثابت ہوا: شرجیل میمن

پاکستان نے فیٹف کی تمام شرائط کو مکمل کیا۔
شائع 22 اکتوبر 2022 03:31pm
کراچی: صوبائی وزیر شرجیل میمن پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
کراچی: صوبائی وزیر شرجیل میمن پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ جمعہ کا دن پاکستان کیلئے بابرکت ثابت ہوا، پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے فیٹف کی تمام شرائط کو مکمل کیا، اس کا کریڈٹ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بڑے منافق کے چہرے سے کل نقاب ہٹ گیا، منافق لوگوں کو چور اور ڈاکو قرار دے دیتا تھا، عمران خان نالائق پہلے ہی تھے، اب نااہل بھی ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے چیف الیکشن کمشنر کی تعریف کیا کرتے تھے، اپنے کیسز سامنےآنے پر عمران خان نے پراپیگنڈا شروع کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان صادق و امین نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف گو شواروں میں چھپائے، عمران خان کے پاس کروڑ روپے کے تحائف خریدنے کے پیسے نہیں تھے۔

karachi

PPP

Sindh government

Sharjeel Memon