Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسمگلنگ میں ملوث گدھے عدالت میں پیش

گدھوں کو ٹمبر اسمگلنگ کیس میں عدالت میں پیش کیا گیا۔۔۔
شائع 22 اکتوبر 2022 03:29pm
تصاویر بزریعہ نمائندہ آج نیوز
تصاویر بزریعہ نمائندہ آج نیوز

چترال کے علاقے دروش میں ٹمبر کی اسمگلنگ میں ملوث پانچ گدھوں کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر دروش توصیف اللہ کی عدالت میں پیش پانچوں گدھوں کو ٹمبر اسمگلنگ کیس میں مال مقدمہ کے طور پر طلب کیا گیا تھا۔

عدالت نے یہ اطمینان کیا کہ گدھے متعلقہ حکام کی تحویل میں ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ضلعی انتظامیہ نے چوری پرگدھے دھرلئے

اسسٹنٹ کمشنر چترال نے عدالت کو بتایا کہ گدھے حفاظت سے ہیں اور انہیں کسی کے حوالے نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گدھے اب دوبارہ اسمگلنگ میں استعمال نہیں ہو رہے۔

عدالتی اطمینان کے بعد گدھوں اور ٹمبر کے سلیپر کو محکمہ جنگلات کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

Chitral

Donkeys Arrested

Timber Smuggling