Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آرٹلری تھانہ چوری کیس: ملزمان کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع

عدالت نے آرٹلری تھانے سے چوری میں ملوث تین پولیس اہلکاروں کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔ کراچی کی مقامی عدالت میں...
شائع 22 اکتوبر 2022 11:54am

عدالت نے آرٹلری تھانے سے چوری میں ملوث تین پولیس اہلکاروں کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔

کراچی کی مقامی عدالت میں آرٹلری تھانے سے دو کروڑ سات لاکھ چوری کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

گرفتارتین پولیس اہلکاروں کی جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرعدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ملزمان کی جسمانی ریمانڈ میں 25 اکتوبرتک توسیع کردی۔

اس سے قبل، کراچی میں پولیس تھانے کے مال خانے سے دو کروڑ سے زائد کی رقم چوری ہوگئی۔

کراچی کے تھانے آرٹلری میدان کے مال خانے میں 2 کروڑ 7 لاکھ 75 ہزار رکھے ہوئے تھے، جس کو پولیس نے فروری میں 6 ملزمان کو گرفتار کر کے برآمد کیا تھا۔

مذکورہ رقم داؤد پوتا روڈ پر سنار سے ڈکیتی کے دوران لوٹی گئی تھی، جس میں ان سے 3 کروڑ لوٹے گئے تھے-برآمد کی گئی رقم 4 ماہ سے آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے میں موجود تھی۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ تھانے کے ہیڈ محرر عبداللہ، تفتیشی افسر گوہر محمود اور ڈیوٹی گارڈ سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

karachi city court

artillary thana case