Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، ہزاروں لٹر مضر صحت دودھ تلف کردیا

لیکٹوسکین ٹیسٹ میں دودھ میں پانی اور ڈیٹرجنٹس کی ملاوٹ پائی گئی۔
شائع 22 اکتوبر 2022 09:57am
مضر صحت دودھ کو ضایع کیا جا رہا ہے (فوٹو:فائل)
مضر صحت دودھ کو ضایع کیا جا رہا ہے (فوٹو:فائل)

دیپالپور کے نواحی علاقہ منڈی احمد آباد میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں لٹر مضر صحت دودھ موقع پر تلف کردیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دیپالپور کے نواحی علاقے منڈی احمد آباد میں ملک وسیم عبداللہ ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ مارا، چیکنگ کے دوران دوکان پر موجود دو ہزار لٹر دودھ کی لیکٹوسکین ٹیسٹ کی گئی جس میں دودھ میں پانی اور ڈیٹرجنٹس کی ملاوٹ پائی گئی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ ثابت ہونے پر دو ہزار لٹر مضر صحت دودھ موقع پر تلف کردیا اور دودھ کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے مالکان کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

Milk

Deepalpur

punjab food authority