Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا سے آج کوئی موت نہیں ہوئی، این آئی ایچ

کورونا کے 52 نئے کیسز رپورٹ ہوئے
شائع 22 اکتوبر 2022 09:12am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے کہا ملک میں کورونا سے آج کسی بھی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 52 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مثبت کیسزکی شرح 0.52 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس سے قبل 21 اور 20 اکتوبر کو بھی ملک میں کورونا سے کوئی اموات واقع نہیں ہوئی ہیں۔

گزشتہ روز سعودی دارالحکومت ریاض سے کراچی آنے والی پرواز ایس وی 708 میں 2 مسافروں کا کورونا مثبت آیا تھا۔

رواں ماہ میں مجموعی طورپر 8 سے 10 کورونا مثبت کیسز کراچی ائیرپورٹ پرآنے والی مختلف پروازوں میں رپورٹ ہوچکے ہیں۔

COVID 19

corona vaccine

NIH Pakistan