Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلوکار عاصم اظہر کی ملیبرن میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز آسٹریلیا میں ہوچکا ہے
شائع 21 اکتوبر 2022 10:33pm

معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کی ملیبرن میں اذان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز آسٹریلیا میں ہوچکا ہےجہاں شائقین کرکٹ سمیت شوبز ستارے آسٹریلیا میں موجود ہیں۔

گلوکار عاصم اظہر بھی میلبرن میں موجود ہیں جہاں ممکنہ طور پر وہ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔

عاصم نے جمعہ کی نماز کے لیے میلبرن میں اذان دی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ان کے اذان دینے کے عمل کو نہ صرف مداح بلکہ ساتھی فنکاروں نے بھی پسند کیا۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں روایتی حریف پاک بھارت کی ٹیمیں 23 اکتوبر بروز اتوار کو مدمقابل آئیں گی۔

T20 World Cup

Asim Azhar