Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپورٹس بورڈ ڈائریکٹر آصف زمان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

مبینہ کرپشن کی شکایات بھی وجہ بنی۔
شائع 21 اکتوبر 2022 08:04pm

وفاقی حکومت نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کو عہدے سے ہٹا دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آصف زمان کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی۔

آصف زمان کو عمران خان کے دور میں ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا تھا، وفاقی وزیر احسان مزاری آصف زمان کے کام سے مطمن نہیں تھے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے منصوبوں میں مبینہ کرپشن کی شکایات بھی وجہ بنی۔

سابق وزیر فہمیدہ مرزا نے میرٹ کیخلاف آصف زمان کی تقرری عمل میں لائی تھی، آصف زمان کو ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ تین سال کیلئے تعینات کیا گیا تھا۔

Federal govt

sports

Asif Zaman