ملک میں ایک ہفتے میں 23 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
قومی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار کی رپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 23 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، نمک کی قیمت میں 4.8 فیصد، فی درجن کیلے 3.7 فیصد اور ٹماٹر 3.8 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خشک دودھ 2.2 فیصد، چائے کی پتی 1.2 فیصد اور تازہ دودھ 1.2 فیصد مہنگا ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق دال مسور 3.6 فیصد، زندہ مرغی 3.5 فیصد اور آٹا 1.9 فیصد سستا ہوا جب کہ آلو، دال ماش، دال مونگ اور مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی آئی۔
اس کے علاوہ قومی ادارہ شماریات نے رپورٹ میں بتایا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 27.1 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔
Comments are closed on this story.