Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی نااہلی، دیکھنا کوئی رہ تو نہیں گیا؟

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نا اہلی پر شوبز شخصیات کا ردعمل
شائع 21 اکتوبر 2022 06:22pm

پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دیئے جانے پر نہ صرف پی ٹی آئی کے کارکنان بلکہ شوبز شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

آج الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پانچ برس تک سرکاری عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کو آئین کے آرٹیکل 63 کی دو شقوں کے تحت ہر قسم کے سرکاری عہدے کے لیے نااہل قرار دیا گیا۔

فیصلے کے خلاف ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکنان سڑکوں پرنکل آئے ہیں جبکہ شوبز شخصیات کی جانب سے ردعمل بھی سامنے آیا ہے ۔

اداکارہ ایمن خان نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پرعمران خان کی کئی تصاویر پوسٹ کیں۔

ایمن ایک عمران خان کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں لکھا ہے کہ ’دیکھنا کوئی رہ تو نہیں گیا جو میرے خلاف ہو؟ اس ایک جملے کا قرض چکانا ہے پوری قوم نے ’۔

اداکار منیب بٹ نے لکھا کہ کوئی رہ تو نہیں گیا ؟

سینیئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے صرف اتنا لکھا کہ ’کیا مذاق ہے‘۔

گلوکار و اداکار ہارون شاہد نے مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ ’دی لیجنڈ آف میو نا بٹ پارٹ تھری جلد ریلیز ہوگا‘۔

سینیئر اداکار شان شاہد نے بھی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں قوم کی آواز قرار دیا۔

خلیل الرحمان قمر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ قوم کی غیرت جگانے کے جرم میں عمران خان نااہل اور سارے چور رہا ۔

imran khan

Minal Khan

Imran Khan Disqualification