Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف کا 5 ہفتوں بعد ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان

اپنی مدت ملازمت میں مزید توسیع نہیں لوں گا
اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2022 05:56pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 5 ہفتوں بعد ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا۔

آرمی چیف نے سینئرصحافیوں سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اپنی مدت ملازمت میں مزید توسیع نہیں لوں گا، 5 ہفتے بعد ریٹائرڈ ہوجاؤں گا۔

پاک فوج کے سربراہ نے مزید کہا ہے کہ یہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے میرا آخری خطاب ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ وہ ایکسٹینشن نہیں لیں گے۔

COAS

General Qamar Javed Bajwa

Retirement