Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شان مسعود پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی

پاکستانی بیٹر کو اسپتال منتقل کردیا گیا
شائع 21 اکتوبر 2022 12:28pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

میلبرن میں پریکٹس کے دوران قومی ٹیم کے بیٹر شان مسعود کے سر پر گیند لگ گئی،جس سے شان مسعود زخمی ہوگئے۔

قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20ورلڈ کپ کے لئے میلبرن میں موجود ہے جہاں 23 اکتوبر بروز اتوار کو پاکستان اوربھارت کے درمیان اہم میچ کھیلا جائے گا، جس کے لئے قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

پریکٹس سیشن کے دوران آل راؤنڈر محمد نواز نے شاٹ مارا جس پر گیند شان مسعود کو جالگی، جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے۔

شان مسعود کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کے ضروری اسکینز کے بعد ڈاکٹر ان کی انجری کا جائزہ لیں گے۔

آئی سی سی ورلڈکپ میں روایتی حریف کے خلاف میچ میں شان مسعود شرکت کرسکیں گے یا نہیں، اس کا انحصار ان کی میڈیکل رپورٹس پر ہوگا۔

ICC

Pakistan Cricket Team

T20 World Cup

MELBOURNE

asian cricket council

Pakistan vs India

practice session

shah masood