وکیل سلیم خان کا قتل، خیبرپختونخوا بارکونسل کی ہڑتال
گذشتہ روزنا معلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بننے والے وکیل کی ہلاکت کے خلاف خیبرپختونخوا بارکونسل کی ہڑتال جاری ہے۔
بار کونسل کے مطابق صوبے بھر کی عدالتوں میں آج وکلاء پیش نہیں ہورہے ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔
سوات میں تھانہ کبل کے علاقہ ہزارہ میں محمد سلیم ایڈوکیٹ کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، جس کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے تھے۔
واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ ایف آئی آر میں 7 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق وقوعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں جلد از جلد گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق قتل کی وجہ مقتول ایڈوکیٹ سے سابقہ دشمنی بتائی جا رہی ہے۔
Comments are closed on this story.